Released Choriyan
فلم ’’چوڑیاں‘‘ ریلیز ہوئی

چوڑیاں


٭25 اکتوبر 1998ء کو پنجابی زبان کی مقبول ترین نغماتی فلم ’’چوڑیاں‘‘ نمائش کے لئے پیش ہوئی۔ اس کے فلم ساز حاجی فقیر محمد اور ہدایت کار سید نور تھے جبکہ موسیقی ذوالفقار علی نے ترتیب دی تھی اور کہانی رخسانہ نور نے تحریر کی تھی۔ اس فلم کے اداکاروں میں صائمہ، معمر رانا، نرگس، بہار، شفقت چیمہ، عابد خان اور بابر بٹ شامل تھے۔
فلم چوڑیاں نے پنجابی فلموں کے شعبے میں 14 نگار ایوارڈز حاصل کئے۔ ان شعبوں میں بہترین فلم (فلم ساز: حاجی فقیر محمد)، بہترین ہدایت کار (سید نور)، بہترین کہانی نگار (رخسانہ نور)، بہترین اسکرین پلے رائٹر(سید نور)، بہترین اداکارہ (صائمہ)، بہترین اداکار (معمر رانا)، بہترین معاون اداکار (شفقت چیمہ)، بہترین موسیقار (ذوالفقار علی)، بہترین نغمہ نگار (احمد عقیل روبی)، بہترین عکاس (نصیرالدین)، بہترین گلوکارہ (سائرہ نسیم)، بہترین گلوکار (امیر علی)، بہترین تدوین کار (شوکت علی) اور بہترین آرٹ ڈائریکٹر (بابا آدم) کے ایوارڈز شامل تھے۔
فلم چوڑیاں نے صرف لاہور میں 200 سے زیادہ ہفتے چلنے کا ریکارڈ قائم کیا جو آج تک قائم ہے۔

UP