Kamran Khan
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ کامران خان

 کامران خان

پاکستان کے ممتاز صحافی اور اینکر کامران خان کا شمار پاکستان کے نامور اور معروف ترین صحافیوں میں ہوتا ہے۔ انھوں نے دی نیوز اور روزنامہ جنگ میں ایک تحقیقی صحافی کے طور پر شہرت حاصل کی۔ انہوں نے واشنگٹن پوسٹ ، ہیرالڈ ٹریبیون اور سنڈے ٹائمز کے لیے بھی نامہ نگاری کی۔ 2002ء میں جب جیو ٹیلی وژن کی نشریات کا آغاز ہوا تو کامران خان نے اس چینل سے پہلے فرنٹ لائن اور پھر ’’آج کامران خان کے ساتھ‘‘ جیسے کامیاب پروگرام کیے۔ 2013ء میں ان کی خدمات بول ٹیلی وژن نیٹ ورک نے حاصل کرلیں لیکن مئی 2015 میں جب یہ چینل شروع ہونے سے پہلے ہی بندش کا نشانہ بنا تو کامران خان نے اس چینل سے استعفیٰ دے دیا اور دنیا ٹیلی وژن سے منسلک ہوگئے۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں 14 اگست 1998ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP