1993-01-26
5550 Views
مظہر علی خان کی وفات
مظہر علی خان
٭26 جنوری 1993ء کو انگریزی زبان کے نامور صحافی نوابزادہ مظہر علی خان لاہور میں وفات پاگئے اور گلبرگ 3 کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔
مظہر علی خان 1918ء میں واہ ضلع اٹک میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ سکندر حیات کے داماد تھے۔ مظہر علی خان پاکستان ٹائمز اور ڈان کے مدیر رہے بعدازاں انہوں نے انگریزی زبان کا ایک وقیع ہفت روزہ ویو پوائنٹ جاری کیا جو پاکستان میں ترقی پسند صحافت کا ایک اہم جریدہ تسلیم کیا جاتا ہے۔