1990-08-14
2501 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ بشپ انتھونی تھیوڈور لوبو
بشپ انتھونی تھیوڈور لوبو
معروف مذہبی رہنما اور ماہر تعلیم بشپ انتھونی تھیوڈور لوبو 4 جولائی 1937ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے سینٹ پیٹرکس اسکول کراچی اور کرائسٹ دی کنگ سے تعلیم حاصل کی۔ 8 جنوری 1961ء کو انھیں کراچی کا پریسٹ مقرر کیا گیا۔ بعد ازاں انھوں نے جامعہ کراچی ، ہارورڈ اور پیرس سے مزید تعلیم حاصل کی۔
بشپ انتھونی تھیوڈور لوبو نے پاکستا ن کے نظام تعلیم کی بہتری کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔ وہ کئی تعلیمی اداروں کے سربراہ بھی رہے جن میں کراچی کا سینٹ لارنس بوائز اسکول، سینٹ پیٹرکس اسکول اورسینٹ مائیکل کانونٹ اسکول شامل ہیں۔ 1993ء میں انھیں اسلام آباد کا بشپ مقرر کیا گیا۔ 18 فروری 2013 کو ان کا انتقال ہوگیا۔
حکومت پاکستان نے انہیں14 اگست 1990ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔