1987-08-14
2566 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ عادل صلاح الدین
عادل صلاح الدین
پاکستان کے نامور ڈاک ٹکٹ ڈیزائنر عادل صلاح الدین 1944ء میں دہلی میں پیدا ہوئے۔ 1962ء میں لاہور کے مشہور تعلیمی ادارے نیشنل کالج آف آرٹس میں داخل ہوئے اور وہاں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1967ء میں پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن سے منسلک ہوئے۔ انھوں نے پاکستان کے علاوہ بہت سے دوسرے ممالک کے ڈاک ٹکٹ بھی ڈیزائن کیے۔ ان کے ڈیزائن کردہ ڈاک ٹکٹوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہے۔ ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر حکومت پاکستان نے انھیں 14 اگست 1987ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 14 اگست 2009ء کو ستارہ امتیاز کے اعزازات سے سرفراز کیا۔