Death of  Dada Ameer Haider
دادا امیر حیدر خان کی وفات

دادا امیر حیدر خان

٭26 دسمبر 1989ء کو پاکستان کے عظیم انقلابی رہنما دادا امیر حیدر خان راولپنڈی میں وفات پاگئے۔
دادا امیر حیدر خان2 مارچ 1900ء کو موضع سہالیاں عمر خان تحصیل کہوٹہ، ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ نہایت کم عمری میں تلاش معاش کی فکر میں گھر سے نکلے اور 1914ء میں بمبئی میں برٹش مرچنٹ نیوی میں ملازم ہوگئے۔ 1918ء میں وہ امریکا پہنچے جہاں ان کی ملاقات غدر پارٹی کے جلاوطن رہنمائوں سے ہوئی ، اس ملاقات نے دادا امیر حیدر خان کی ذہنی کیفیت بدل دی اور وہ کمیونسٹ پارٹی میں شامل ہوگئے۔ بعدازاں وہ کسی طرح سوویت یونین پہنچے جہاں وہ اپنی نظریاتی تعلیم مکمل کرکے ہندوستان واپس آگئے۔ انہیں ان کی انقلابی سرگرمیوں کی وجہ سے کئی مرتبہ گرفتار کیا گیا۔ قیام پاکستان کے بعد وہ پاکستان میں کمیونسٹ پارٹی کو منظم کرنے میں مصروف ہوگئے۔ یہاں بھی ان کی زندگی کا بیشتر حصہ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرتے ہوئے گزرا۔ ان کی سوانح عمری Chains to Lose کے نام سے انگریزی میں اور دادا کے نام سے اردو میں شائع ہوچکی ہے۔ وہ کالیاں سہالیاں نزد کلر سیداں، راولپنڈی میں آسودۂ خاک ہیں۔
 

UP