Moulana Muhammad Akram Khan
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ مولانا محمد اکرم خان

مولانا محمد اکرم خان

بنگالی زبان کے نامور ادیب اور صحافی اور عالم دین مولانا محمد اکرم خان 8 جون 1868ء کوپیدا ہوئے تھے۔ وہ سیاست کے میدان میں بھی فعال رہے۔انھوں نے مشرقی پاکستان مسلم لیگ کی صدارت کے فرائض بھی انجام دئیے اور وہ پاکستان کی دستور ساز اسمبلی کے رکن بھی رہے۔ وہ کئی اخبارات سے بھی منسلک رہے جن میں دینک آزاد، زمانہ اور ماہنامہ محمدی کے نام سرفہرست ہیں۔ انھوں نے بنگالی میں قران پاک کا ترجمہ بھی کیا اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر بھی ایک کتاب تحریر کی۔ 23 مارچ 1959ء کو حکومت پاکستان نے مولانا محمد اکرم خان کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کرنے کا اعلان کیا۔ 18اگست 1968ء کو ان کا ڈھاکا میں انتقال ہوا۔
 

UP