Admiral Mansur ul Haq
پاک بحریہ کے سربراہ۔ ایڈمرل منصور الحق

 ایڈمرل منصور الحق

(دس نومبر ۱۹۹۴ء تا یکم مئی ۱۹۹۷ء)

پاک بحریہ کے تیرہویں سربراہ ایڈمرل منصور الحق اکتوبر 1937ء کوسیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1958ء میںپاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ 1965ء اور 1971ء کی جنگوں میں حصہ لیا۔ 10نومبر 1994ء کو پاکستان بحریہ کے چیف آف اسٹاف بنے لیکن یکم مئی 1997ء کو آگسٹا آب دوزوں اور دوسرے دفاعی ساز و سامان کی خریداری کے سودے میں رشوت لینے کے مبینہ الزام میں انھیں برطرف کردیا گیا۔ جنرل پرویز مشرف کے دور میں ان پر اس الزام میں مقدمہ بھی چلا جس میں انہیں سات سال قید اور بیس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی بھگتنی پڑی۔

UP