1967-01-29
2033 Views
چوتھی پاکستان قومی اسکاؤٹ جمبوری کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
29جنوری 1967 ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے چوتھی پاکستان قومی اسکاؤٹ جمبوری کے موقع پر15 پیسے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ یہ جمبوری کراچی میں منعقد ہوئی تھی اور اس کا افتتاح صدر پاکستان محمد ایوب خان نے کیا تھا۔اس ڈاک ٹکٹ پر پاکستانی اسکاؤٹ کا نشان اور اسکاؤٹ سلام بنا ہوا تھا اوریہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنرعبدالرؤف نے ڈیزائن کیا تھا۔