2012-02-24






پاکستان کے قیمتی پتھروں کی برآمدات کے فروغ کے لیے ڈاک ٹکٹوں کااجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
24فروری 2012ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پا کستان کے قیمتی پتھروں کی برآمدات کے فروغ کے لیے چار ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن پر پا کستان میں پائے جانے والے چار قیمتی پتھروں زمرد، لعل، نیلم اور زبرجد کے انگریزی نام اور GEMS AND MINERALS OF PAKISTAN کے الفاظ تحریر تھے۔ ان ڈاک ٹکٹوں میں سے ہرایک کی مالیت آٹھ روپے تھی اور انھیں پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے جناب عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔