1986-11-25
چوتھے ایشین کپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کے انعقاد پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
25 نومبر1986ء کو کراچی میں چوتھے ایشین کپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کے انعقاد پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے دوروپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر ٹیبل ٹینس کھیلتے ہوئے کھلاڑیوں کی تصویر یںبنی تھیں اور انگریز ی میں 4th ASIAN CUP TABLE TENNIS TOURNAMENT KARACHI 1986 کے الفاظ تحریر کیے گئے تھے۔ یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنرعادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔






