1983-01-06
1729 Views
کوئٹہ نیچرل گیس پائپ لائن پروجیکٹ کے افتتاح پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
6 جنوری 1983ء کو شکارپور سے کوئٹہ تک کوئٹہ نیچرل گیس پائپ لائن پروجیکٹ کا افتتاح ہوا۔ اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک روپیہ مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پرایک پائپ لائن کی تصویر بنی تھی اور Inauguration Quetta Natural Gas Pipeline Project کے الفاظ تحریر تھے۔ اس یادگاری ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن جناب عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا ۔