1979-09-10
2073 Views
ایس او ایس چلڈرن ولیج کا یادگاری ڈاک ٹکٹ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
ایس او ایس چلڈرن ولیج ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جس میں ان بچوں کی کفالت کی جاتی ہے جو ماں باپ کے سائے سے محروم ہوتے ہیں ۔ اس نوع کا پہلا ولیج 1949ء میں آسٹریا میں ڈاکٹر ھرمن جمین نے قائم کیا تھا۔2 جنوری 1978ء کو صدر پاکستان نے لاہور میں اس نوعیت کے پہلے چلڈرن ولیج کا افتتاح کیا۔ پاکستان دنیا کا ساٹھواں ملک تھا جہاں اس ادارے کی شاخ قائم ہوئی تھی۔ 10ستمبر 1979ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اس ادارے کی تیسویں سال گرہ کے موقع پر ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیاجس کی مالیت 50پیسے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پر ایس او ایس ولیج میں دو کھیلتے ہوئے بچوںکی تصویر بنی تھی اور SOS CHILDREN'S VILLAGE, LAHOREکے الفاظ تحریر کیے گئے تھے۔ یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ پیپرز کے ڈیزائنر جناب عبدالرؤف نے ڈیزائن کیا تھا۔