1978-02-05

انڈونیشیا۔ پاکستان اکنامک اینڈ کلچرل کواپریشن آرگنائزیشن کی دسویں سال گرہ پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
5فروری 1978ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے انڈونیشیا۔ پاکستان اکنامک اینڈ کلچرل کواپریشن آرگنائزیشن (آئی پی ای سی سی) کی دسویں سال گرہ کے موقع پر75پیسے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر پاکستانی لباس میں ملبوس ایک پاکستانی خاتون کی تصویر شائع کی گئی تھی اور تصویر کے اطراف میں The Indonesia -Pakistan Economic and Cultural Cooperation Organization (IPECC) 1968-1978 کے الفاظ تحریر کیے گئے تھے۔ اسی دن ایسا ہی ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ انڈونیشیانے بھی جاری کیا۔ پاکستان سے جاری ہونے والے ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پیپرز کارپوریشن کے ڈیزائنرعادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔