مرزا غالب کی صد سالہ برسی کے موقع پر ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

15 فروری 1969ء کو پاکستان کے تمام ادبی حلقوں میں مرزا غالب کی صد سالہ برسی منائی گئی۔ اس موقع پر اخبارات نے خصوصی ایڈیشن شائع کیے، ادبی جرائد نے خصوصی نمبر نکالے، ریڈیو اور ٹیلی ویژن نے خصوصی پروگرام پیش کیے اور محکمہ ڈاک نے خصوصی ڈاک ٹکٹ، فرسٹ ڈے کور اور سووینئر شائع کیے۔ پاکستان کے محکمہ ڈاک کے جاری کردہ ڈاک ٹکٹوں پر مرزا غالب کے دو الگ الگ اشعار شائع کیے گئے تھے اور ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنر عبدالرؤف نے تیار کیا تھا ۔

UP