1948-09-17
3054 Views
حیدرآباد(دکن) پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ
حیدرآباد(دکن)
٭ان دنوں جب برصغیر کی پوری ملت اسلامیہ قائد اعظم کی وفات کے غم میں ڈوبی تھی‘ بھارت نے تین جانب سے ریاست حیدرآباد پر چڑھائی کردی۔
تقسیم ہند کے بعد نظام حیدرآباد دکن میر عثمان علی خان ریاست کوایک آزاد اور خودمختار مملکت کی حیثیت دینا چاہتے تھے جب کہ بھارت چاہتا تھا کہ یہ ریاست کسی نہ کسی طرح بھارت میں شامل ہوجائے۔
13ستمبر 1948ء کو بھارت نے صبح چار بجے حیدرآباد پر یلغار کردی‘ حیدرآباد کی فوجوں نے حتی الامکان دفاع کرنے کی کوشش کی‘ مگر 17ستمبر کو شام چار بجے ان فوجوں نے ہتھیار ڈال دئیے۔ یوں یہ عظیم مسلمان ریاست بھارت کے جارحانہ اور غاصبانہ عزائم کی بھینٹ چڑھ گئی۔