1996-08-26
3531 Views
خالدہ ریاست کی وفات
خالدہ ریاست
٭26 اگست 1996ء کو پاکستان کی مشہور اداکارہ خالدہ ریاست طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئیں۔ انہیں سرطان کا عارضہ لاحق تھا۔
خالدہ ریاست نے اپنی فنی زندگی کا آغاز 1970ء میں لاہور سے کیا۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے لاتعداد ڈراموں اور ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کے معروف ڈراموں میں لازوال، مانی، دو کنارے، ایک محبت سو افسانے، نامدار، بندش، پڑوسی، کھویا ہوا آدمی، ٹائپسٹ اور ہاف پلیٹ شامل تھے۔ ان کا آخری ڈرامہ طویل دورانیے کا خصوصی کھیل ’’اب تم جا سکتے ہو‘‘ تھا۔ وہ کراچی میں سخی حسن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔