Henery Kassinger threaten
بھٹو کو کسنجر کی دھمکی

ذوالفقار علی بھٹو

٭ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی زبردست خواہش رکھتے تھے اس سلسلہ میں ایک جانب انہوں نے فرانس کے ساتھ ایٹمی ری پراسسنگ پلانٹ کی خریداری کا معاہدہ کیا اور دوسری جانب ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہالینڈ سے پاکستان بلاکر یورینیم کی افزودگی کے پلانٹ کی تعمیر کا آغاز کیا۔
بھٹو ہمیشہ اس بات پر زور دیتے رہے تھے کہ عالم اسلام کو ایٹمی صلاحیت ضرور حاصل کرنی چاہئے۔ کمیونسٹ، عیسائی، یہودی اور ہندو سب نے ایٹم بم بنالیا ہے تو عالم اسلام کو ان کے برابر آنا چاہئے۔ چنانچہ جب مئی 1974ء میں بھارت نے ایٹمی دھماکہ کیا تو بھٹو نے کہا ’’ہم گھاس کھاکر گزارا کرلیں گے۔ لیکن ایٹم بم ضرور بنائیں گے۔‘‘
بھٹو کی یہ کوشش امریکا ہرگز برداشت نہیں کرسکتا تھا۔ چنانچہ جب 1976ء میں یہودی نژاد امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر پاکستان کے دورے پر آئے تو 9 اگست 1976ء کو انہوں نے لاہور میں ایک عشائیہ میں بھٹو کو ایٹمی پلانٹ کے حصول سے باز رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ’’اگر تم ایٹمی پلانٹ کے ارادہ سے باز نہ آئے تو ہم تمہیں عبرتناک مثال بنادیں گے۔‘‘ ان کے اپنے الفاظ یوں تھے: "We will make a horibble example of you"

UP