1962-08-03
4327 Views
شبنم کے فلمی کیریئر کا آغاز
شبنم
٭3 اگست 1962ء کو پاکستان کی مشہور اور صف اول کی اداکارہ شبنم کی پہلی فلم ’’چندا‘‘ ریلیز ہوئی۔
’’چندا‘‘ کے فلم ساز ایف اے دوسانی اور احتشام تھے جب کہ اس کی ہدایات بھی احتشام نے دی تھیں۔ اس فلم کی کاسٹ میں شبنم کے علاوہ رحمن‘ سلطانہ‘ مصطفی اور سبھاش دتہ شامل تھے۔ اس فلم کی موسیقی روبن گھوش نے ترتیب دی تھی جب کہ نغمے سرور بارہ بنکوی نے تحریر کیے تھے۔ اس فلم نے نہ صرف سال کی بہترین فلم کا نگار ایوارڈ حاصل کیا بلکہ شبنم بھی بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔