1948-02-16
2648 Views
پاکستان کے پہلے فلم اسٹوڈیو کا افتتاح
فلم اسٹوڈیو
٭16فروری 1948ء کوپاکستان کے وفاقی وزیر برائے مہاجرین راجہ غضنفر علی خان نے پاکستان کے پہلے فلم اسٹوڈیو ’’پنچولی‘‘ کا افتتاح کیا۔ افتتاحی اجلاس میں 50 افراد نے شرکت کی‘ اس اسٹوڈیو کے مالک سیٹھ دل سکھ پنچولی تھے۔ سیٹھ دل سکھ پنچولی بہت جلد ہندوستان چلے گئے اور ان کے جنرل منیجر دیوان سرداری لال ان کے کاروبار کے نگراں بن گئے۔