2010-07-13


پاکستان کا 200 واں ٹیسٹ کرکٹر
عمر امین
٭13 جولائی2010ء کو جب لارڈز کے میدان میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کا آغاز ہوا تو اس ٹیسٹ میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں اظہر علی اور عمر امین نے بھی ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ عمر امین پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کھیلنے والے 200 ویں کھلاڑی تھے۔ وہ 16 اکتوبر 1989ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے تھے اور اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلتے وقت ان کی عمر 20 سال 334 دن تھی۔
یہاں اس بات کا ذکر بے محل نہ ہوگا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے نمائندگی کرنے والے پہلے کھلاڑی (بہ اعتبار حروف تہجی) عبدالحفیظ کاردار تھے جبکہ100ویں کھلاڑی محسن کمال تھے جنہوں نے یہ اعزاز 19 مارچ 1984ء کو انگلستان کے خلاف لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں حاصل کیا تھا۔