2000-07-04



علن فقیر کی وفات
علن فقیر
٭4جولائی 2000ء کو پاکستان کے نامور لوک فنکار علن فقیر کراچی میں وفات پاگئے۔
علن فقیرکا اصل نام علی بخش تھااور وہ 1932ء کے لگ بھگ مانجھند ضلع دادو میں پیدا ہوئے تھے۔ان کے والد دھمالی فقیر شہنائی بجانے کے حوالے سے معروف تھے۔ علن فقیر کوسندھی شاعری کی مشہور صنف وائی گانے میں بڑی قدرت حاصل تھی۔ ایک طویل عرصے تک انہوں نے ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن پر بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔ وہ اپنی گائیکی کے مخصوص انداز کی وجہ سے سننے والوں میں بے حد مقبول تھے۔ 1987ء میں حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 1999ء میںپاکستان ٹیلی وژن نے انہیں لائف اچیومنٹ ایوارڈ عطا کیا تھا۔ وہ جامشورو میں سندھ یونیورسٹی کالونی میں اپنے مکان کے احاطے میں آسودۂ خاک ہیں۔