1969-06-15
3759 Views
جان شیر خان کی پیدائش
جان شیر خان
٭15جون 1969ء اسکواش کے عظیم کھلاڑی جان شیر خان کی تاریخ پیدائش ہے۔
جان شیر خان پشاور میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد بہادر خان پاکستان ایئر فورس سے وابستہ تھے اور ان کے دو بھائی محب اللہ خان جونیئر اور اطلس خان اسکواش کے کھیل سے وابستہ تھے۔ 1986ء میں جان شیر خان نے پہلی مرتبہ ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ 1987ء میں انہوں نے پہلی مرتبہ ورلڈ اوپن اسکواش ٹورنامنٹ اور 1992ء میں پہلی مرتبہ برٹش اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے مجموعی طور پر آٹھ مرتبہ ورلڈ اوپن اسکواش ٹورنامنٹ اور چھ مرتبہ برٹش اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیتا۔ وہ 99 پروفیشنل ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔