Announcement of Pakistan
تقسیم ہند کا اعلان

 تقسیم ہند

٭3 جون 1947ء وہ تاریخی دن تھا جب انگریز وائسرائے لارڈ مائونٹ بیٹن نے ہندوستان کو دو آزاد مملکتوں میں تقسیم کرنے کا تاریخی اعلان کیا۔ یہ اعلان آل انڈیا ریڈیو کے دہلی اسٹیشن سے کیا گیا۔ اس سے پہلے حکومت برطانیہ کی جانب سے لارڈ مائونٹ بیٹن نے تقریر کی۔ اس کے بعد کانگریس کی جانب سے جواہر لال نہرو، آل انڈیا مسلم لیگ کی جانب سے قائداعظم محمد علی جناح اور سکھوں کے نمائندے کے طور پر سردار بلدیو سنگھ نے تقریریں کیں اوراس منصوبے کو قبول کرنے کا اعلان کیا۔
قائداعظم کی تقریر پاکستان زندہ باد کے تاریخی الفاظ پر اختتام پذیر ہوئی اور کوئی ڈھائی ماہ بعد پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک آزاد اور مسلم مملکت کے طور پر وجود میں آگیا۔
 

UP