1942-04-27
4526 Views
سر عبداللہ ہارون کی وفات
سر عبداللہ ہارون
٭27 اپریل 1942ء جدوجہد آزادی کے معروف رہنما اور قائداعظم کے قریبی ساتھی حاجی سیٹھ عبداللہ ہارون کی تاریخ وفات ہے۔
عبداللہ ہارون 1872ء میں کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ایک غریب گھرانے میں آنکھ کھولی۔ بچپن ہی سے کاروبار کا شغل اختیار کیا اور رفتہ رفتہ کراچی کے ایک مشہور تاجر بن گئے۔ انہوں نے تحریک پاکستان میں بھی بھرپور حصہ لیا اور قائداعظم کے ساتھ ملکر دن رات کام کیا۔ انہوں نے رفاہ عامہ کے لیے بھی متعدد کام کیے اور کئی مدرسے، کالج، مساجد اور یتیم خانے بنوائے۔ کراچی میں عبداللہ ہارون کالج اور عبداللہ ہارون روڈ انہی کی یادگار ہے۔ وہ کراچی میں آسودۂ خاک ہیں۔