1991-04-22
2597 Views
جہانگیر خان نے برٹش اوپن دسویں اور آخری مرتبہ جیتی
جہانگیر خان
٭22 اپریل 1991ء وہ تاریخی دن تھا جب اسکواش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان نے دسویں مرتبہ برٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ دسویں مرتبہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے یہ اعزاز اپنے ہم وطن کھلاڑی جان شیر خان کو فائنل میں 2-9، 9-4، 9-4 اور 9-0 سے شکست دے کر حاصل کیا۔
جہانگیر خان گزشتہ برس نو مرتبہ برٹش اوپن چیمپئن شپ جیت کر عالمی ریکارڈ قائم کرچکے تھے۔ اس سال انہوں نے یہ اعزاز دسویں مرتبہ حاصل کرکے اپنے ریکارڈ کو مزید بہتر بنایا۔ ان کے ریکارڈ کی ایک اور خوبی یہ بھی تھی کہ انہوں نے یہ اعزاز دس برس تک مسلسل اپنے پاس رکھا تھا۔ ان دس برسوں میں وہ ورلڈ اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے اعزاز سے تو محروم ہوئے مگر برٹش اوپن میں انہیں کوئی شکست نہیں دے سکا۔