1914-03-07
6669 Views
قیوم نظر کی پیدائش
قیوم نظر
٭7 مارچ 1914ء اردو اور پنجابی کے ممتاز شاعر ، نقاد، مترجم اور ڈرامہ نگار قیوم نظر کی تاریخ پیدائش ہے۔
قیوم نظر کا اصل نام عبدالقیوم تھا اور وہ لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ اپنی ادبی زندگی کے اوائل میں انہوں نے حلقہ ارباب ذوق کی تشکیل میں کردار ادا کیا اور اس کے اولین جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور میں شعبہ اردو اور پنجاب یونیورسٹی میں شعبہ پنجابی میں تدریس کے فرائض انجام دیئے۔
قیوم نظر کی تصانیف میں پون جھکولے، قندیل، سویدا، واسوخت، زندہ ہے لاہور اور امانت کے نام شامل ہیں۔ ان کی شاعری کی کلیات قلب و نظر کے فاصلے کے نام سے اشاعت پذیر ہوچکی ہے۔23جون 1989ء کو قیوم نظر کراچی میں وفات پاگئے اور لاہور میں میانی صاحب کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔