2010-02-08
3057 Views
سائوتھ ایشین گیمز/خطے کی تیز ترین خاتون
ایتھلیٹ نسیم حمید
٭8 فروری 2010ء کو پاکستان کی ایتھلیٹ نسیم حمید نے ڈھاکا میں منعقد ہونے والے سائوتھ ایشین گیمز میں 100 میٹر کی دوڑ 11.81 سیکنڈز میں جیت کر خطے کی تیز ترین خاتون کا اعزاز حاصل کرلیا۔
تین دن بعد جب نسیم حمید وطن واپس لوٹیں تو ان کا والہانہ استقبال ہوا۔ انہیں ایئر پورٹ سے سیدھا گورنر ہائوس لے جایا گیا جہاں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ان کا خیر مقدم کیا اور فوری طور پر انہیں پانچ لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ اسی دن صدر آصف علی زرداری نے بھی انہیں دس لاکھ روپے اور متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایک لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا۔