2013-08-14
2520 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ ولی خان بابر
ولی خان بابر
پاکستان کے ممتاز صحافی ولی خان بابر 5 اپریل 1982ء کو پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق بلوچستان کے علاقے ژوب سے تھا۔ انہوں نے جامعہ کراچی سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کی سند حاصل کی اور جیو ٹی وی سے وابستہ ہوئے۔ 13 جنوری 2011ء کو جب وہ اپنی دفتری ذمہ داریاں ادا کرنے کے بعد اپنے گھر جارہے تھے، تو انہیں نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں 14 اگست 2013 ء کو انھیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ ولی خان بابرژوب میں آسودہ خاک ہیں۔