2012-08-14
2959 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ نذیر لغاری
نذیر لغاری
پاکستان کے ممتاز صحافی نذیر لغاری 11 نومبر 1955ء کو راجن پور میں پیدا ہوئے۔ وہ انتہائی کم عمری میں کراچی آگئے جہاں انھوں نے اپنے تعلیمی مراحل مکمل کیے۔ صحافتی کیرئیر کا آغاز 1981 میں روزنامہ ’’نوائے وقت‘‘ سے کیا۔ کئی اخبارات میں کام کرنے کے بعد 1994 میں روزنامہ ’’عوام‘‘ سے بطور مدیر منسلک ہوئے۔ 2012ء میں روزنامہ ’’جنگ‘‘ کے مدیر بنے۔ 2015ء میں بول میڈیا گروپ سے وابستہ ہوئے۔ کئی کتابوں کے مصنف ہیں جن میں سیاست دوراں اور تاریخ بولتی ہے کے نام سرفہرست ہیں۔
حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں 14 اگست 2012 ء کو انھیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔