2009-08-14
4174 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ مسرت مصباح
مسرت مصباح
پاکستان کی میک اپ انڈسٹری کی ممتاز شخصیت مسرت مصباح 25 نومبر 1959ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے سینٹ جوزف کالج کراچی سے گریجویشن کیا اور 1980ء کی دہائی میں کراچی میں ڈپلیکس کے نام سے اپنا بیوٹی پارلر قائم کیا۔ اب اس بیوٹی پارلر کی شاخیں ملک کے دوسرے حصوں میں بھی کام کر رہی ہیں۔ مسرت مصباح نے تیزاب سے جھلسی ہوئی خواتن کی بحالی میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ انھوں نے ایک ایسا میک اپ برانڈ بھی متعارف کروایا ہے جو پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا تصدیق شدہ حلال میک اپ ہے جس کی تیاری میں کسی بھی مضر صحت اور حرام جانور کے اجزا کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔
ان کے فن کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انھیں 14 اگست 2009ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔