Chishti Mujahid
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ چشتی مجاہد

چشتی مجاہد

پاکستان کے نامور کرکٹ کمنٹیٹر چشتی مجاہد 1944ء میں دہلی میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے کراچی گرامر اسکول، نیشنل کالج، کیمبرج اور مڈل ٹیمپل لندن سے تعلیم حاصل کی۔ کچھ دن کلب لیول کی کرکٹ بھی کھیلی۔ 1967ء میں ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن کرکٹ کمنٹری کا آغاز کیا۔ پاکستان ٹیلی وژن نے تین مرتبہ بہترین کمنٹیٹر کا ایوارڈ اور حکومت پاکستان نے 14 اگست 2003 ء کوصدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا ۔

UP