1989-08-14
6648 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ امجد حسین
امجد حسین
پاکستان کے مشہور گلوکار، نعت خواں اور مذہبی مبلغ امجد حسین لاہور میں پیدا ہوئے۔ سینٹ پیٹرک کالج کراچی اور گورنمنٹ کالج لاہور میں تعلیم حاصل کی۔ سہیل رعنا کی وساطت سے موسیقی کے شعبے میں قدم جمائے۔ ’’تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے‘‘ جیسے قومی نغمے سے مقبولیت حاصل کی۔ موسیقی کے شعبے میں ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر حکومت پاکستان نے 14 اگست 1989ء کو انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ اب موسیقی ترک کرکے خود کو اسلام کی تبلیغ کے لیے وقف کر چکے ہیں۔ مذہبی محافل میں نعت خوانی بھی کرتے ہیں ۔