Amjad Islam Amjad
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ امجد اسلام امجد

امجد اسلام امجد

اردو کے شاعر، ڈرامہ نگار، کالم نگار اور نقاد امجد اسلام امجد 4 اگست 1944ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔ تدریس کے پیشے اورکئی اداروں  کے انتظامی عہدوں سے منسلک رہے جن میں پنجاب آرٹس کونسل، اردو سائنس بورڈ اور چلڈرن کمپلیکس شامل ہیں۔ پاکستان ٹیلی وژن کے لیے متعدد ڈرامہ سیریل تحریر کیے جن میں وارث،دہلیز، وقت، دن، رات اور سمندر سر فہرست ہیں۔ کئی شعر مجموعوں کے خالق ہیں جن میں ساتواں در ، برزخ ، ذرا پھر سے کہنا، خزاں کے آخری دن، اس پار، اتنے خواب کہاں رکھوں گا اور فشار کے نام شامل ہیں۔ سفر نامے اور کالموں کے مجموعے بھی شائع ہوچکے ہیں۔ حکومت پاکستان نے 14 اگست 1987ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 14 اگست 1998ء کو ستارہ امتیاز عطا کیا۔

UP