Byram D. Avari
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ بیرام ڈی آواری

بیرام ڈی آواری

پاکستان کے مشہورکشتی راں اور صنعت کار بیرام ڈی آواری 1942 میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد ڈنشا آواری نے کراچی کا مشہور بیچ لگژری ہوٹل تعمیر کیا تھا۔ یوں بیرام ڈی آواری کو ہوٹل چلانے کا فن ورثے میں ملا۔ خود انھوں نے بھی لاہور اور کراچی میں آواری ہوٹل قائم کیے۔
بیرام ڈی آواری کو کشتی رانی کا شوق تھا۔ انھوں نے 1978 اور 1982 کے ایشیائی کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اوردونوں میں گولڈ میڈلز جیتے۔ 1978 میں ان کے ساتھی منیر صادق تھے جبکہ 1982 میں ان کا ساتھ ان کی اہلیہ گوشپی آواری نے دیا۔ بیرام ڈی آواری کے اس کارنامے کے اعتراف کے طور پر 14 اگست 1982 ء کو حکومت پاکستان نے انھیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔
 

UP