Fazal ul Qadir Choudhary
قومی اسمبلی کے سپیکر۔ فضل القادر چودھری

فضل القادر چودھری

(انتیس نومبر ۱۹۶۳ء تا بارہ جون ۱۹۶۵ء)

پاکستان کی قومی اسمبلی کے پانچویں اسپیکر فضل القادر چودھری 26مارچ 1919ء کو ضلع چاٹگام کے مقام  راؤزن میں پیدا ہوئے۔ 1962ء میں کنونشن مسلم لیگ کے ٹکٹ پرقومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اورمرکزی کابینہ میں شامل ہوئے۔ مولوی تمیز الدین کی وفات کے بعد قومی اسمبلی کے اسپیکر بنے۔ بنگلہ دیش کے قیام کے بعد عوامی لیگ نے انھیں پاکستان کا حامی ہونے کے الزام میں جیل میں ڈال دیا جہاں 17 جولائی 1973ء کو ان کا انتقال ہو گیا۔

UP