08 October
پاکستان میں قیامت خیز زلزلے کا ایک سال مکمل ہونے پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

8 اکتوبر 2005ء کو اسلام آباد، سرحد، پنجاب اور آزاد کشمیرسمیت پاکستان کے تمام شمالی علاقوں میں ایک قیامت خیز زلزلے میں پچاس ہزار سے زیادہ افراد جاں بحق ہوگئے۔ 8 اکتوبر 2006ء کو اس زلزلے کا ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پرزلزلے سے متاثرہ ایک گھر اور ایک بچے کی تصویر بنی تھی اور انگریزی میںBuild Back Better اور 1st Anniversary of Earthquake کے الفاظ تحریر تھے۔ پانچ روپے مالیت کے اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن مسعود الرحمٰن نے تیار کیا تھا۔

UP