19 July
پاکستان کے محکمہ ڈاک کی نشان حیدر سیریز کے دو مزید ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

6ستمبر1995ء کو یوم دفاع پاکستان کے موقع پرپاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کا سب سے بڑا عسکری اعزاز ’’نشان حیدر‘‘ حاصل کرنے والے سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک نئی سیریز کا آغاز کیا تھاجسے نشان حیدر سیریز کا نام دیا گیاتھا۔
6ستمبر2002ء کو اس سیریز کے دو مزید ڈاک ٹکٹ جاری کیے گئے جن پرنشان حیدر حاصل کرنے والے دو سپوتوں لانس نائیک محمد محفوظ شہید اور سوار محمد حسین شہیدکے خوب صورت پورٹریٹ بنے تھے۔ نشان حیدر سیریز کے ان دونوں ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن معروف مصور آفتاب ظفر نے تیار کیا تھا۔ ان کی مالیت چار، چار روپے تھی اور ان پرا نگریزی میںLANCE NAIK MUHAMMAD MAHFUZ SHAHEED (1944-1971) اور SAWAR MUHAMMAD HUSSAIN  SHAHEED (1949-1971) کے الفاظ تحریر تھے۔

UP