1998-03-27



سر سید احمد خان کی صد سالہ برسی کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
27 مارچ 1998ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے سر سید احمد خان کی صد سالہ برسی کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کی مالیت سات روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پرسر سید احمد خان کا خوب صورت پورٹریٹ بنا تھا اور انگریزی میں DEATH CENTENARY OF SIR SYED AHMAED KHAN 1898-1998 کے الفاظ تحریر تھے۔ یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنر عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔