15 September
بیجنگ میں خواتین کی عالمی کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

4سے 15ستمبر 1995ء کے دوران بیجنگ میں خواتین کی ایک عالمی کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس موقع پر15ستمبر 1995ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے چار یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا۔ ان چاروں ڈاک ٹکٹوں کی مالیت سوا، سوا روپے تھی اور ان کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔ ان ڈاک ٹکٹوں پرمختلف شعبہ ہائے زندگی میں سرگرم خواتین کی تصاویر بنی تھیں اور انگریزی میں FOURTH WORLD CONFERENCE OF WOMEN BEIJING CHINA 4-15 SEPTEMBER 1995 کے الفاظ لکھے تھے۔

UP