1995-03-14


ای سی او کے وزرأ کی غیر معمولی کانفرنس کے انعقاد پر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
14اور 15مارچ 1995ء کو اسلام آباد میں اکنامک کواپریشن آرگنائزیشن (ای سی او ) کی تیسری سربراہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں چھ صدور،ایک وزیر اعظم، دو نائب وزرائے اعظم اورایک وزیر خارجہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر14مارچ 1995ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پراکنامک کواپریشن آرگنائزیشن (ای سی او )کا لوگو چھپا تھا اور انگریزی میں THIRD ECO SUMMIT MARCH 14-15, 1995 ISLAMABAD ECONOMIC COOPERATION ORGANIZATION کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت چھ روپے تھی اور اس کا ڈیزائن سید افسر علی نے تیار کیا تھا۔