2007-12-30
2736 Views
سعید ملک کی وفات
سعید ملک
٭30 دسمبر 2007ء کو موسیقی کے موضوع پر لکھنے والے پاکستان کے مشہور ادیب سعید ملک لاہور میں وفات پاگئے۔
سعید ملک کی تصانیف میں دی میوزک ہیری ٹیج آف پاکستان، دی مسلم گھراناز آف میوزیشنز، لاہور: اٹس میلوڈی کلچر، لاہور اے میوزیکل کمپینئن اور ان سرچ آف جسٹس شامل ہیں۔ سعید ملک نے تین سال تک لاہور آرٹس کونسل کی الحمرا میوزک اکیڈمی کے فیکلٹی ممبر کی حیثیت خدمات انجام دیں اور اس کی گورننگ کونسل کے رکن رہے۔ انہوں نے 26 سال تک مختلف اخبارات اور جرائد میں موسیقی کے موضوع پر مسلسل کالم لکھے جو پاکستان میں موسیقی کی تاریخ کا ایک اہم حوالہ ہیں۔ سعید ملک لاہور میں آسودۂ خاک ہیں۔