1990-02-12

ساتویں عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے انعقادکے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
12سے 23 فروری 1990ء کے دوران ہاکی کا ساتواں عالمی کپ ٹورنامنٹ پاکستان کے شہر لاہور میں منعقد ہوا جس میں بارہ ممالک نے حصہ لیا۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت قاضی محب نے کی اور اس نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔
اس ٹورنامنٹ کے انعقادکے موقع پرپاکستان کے محکمہ ڈاک نے 12 فروری 1990ء کو دو روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر عالمی ہاکی کپ کا گولڈ میڈل اورچندکھلاڑیوں کی تصویر بنی تھی اور انگریزی میں 7th WORLD HOCKEY CUP 1990 LAHORE PAKISTAN کے الفاظ تحریر تھے۔ یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنر محمد علی خان نے ڈیزائن کیا تھا۔