1928-04-11
11711 Views
وارث لدھیانوی کی پیدائش
وارث لدھیانوی
٭ پنجابی زبان کے معروف شاعر اور نغمہ نگار وارث لدھیانوی کا اصل نام چوہدری محمد اسماعیل تھا اور وہ 11 اپریل 1928ء کو لدھیانہ میں پیدا ہوئے تھے۔ ابتدا میں عاجز تخلص کرتے تھے پھر استاد دامن کے شاگرد ہوئے اور وارث تخلص کرلیا۔
وارث لدھیانوی نے لاتعداد پنجابی فلموں کے نغمات تحریر کئے جن میں کرتار سنگھ، مکھڑا، رنگیلا، دو رنگیلے، باوجی، شیر خان اور شعلے کے نام سرفہرست ہیں۔
٭5 ستمبر 1992ء کو وارث لدھیانوی لاہور میں وفات پاگئے۔