1981-05-19



مصطفیٰ کمال پاشا اتا ترک کی پیدائش کے سو سالہ جشن پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
19مئی 1981ء کو جدید ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال پاشا اتا ترک کی پیدائش کے سو سالہ جشن کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک روپیہ مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر مصطفیٰ کمال پاشا اتا ترک کی تصویر بنی تھی اور انگریزی میں Birth Century of Mustafa Kemal Ataturkکے الفاظ تحریر تھے۔
اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کے عادل صلاح الدین نے بنایا تھا۔