1980-05-17


اسلام آباد میں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے گیارہویں اجلاس کے موقع پر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
17 مئی 1980ء کو اسلام آبادمیں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے گیارہویں اجلاس کے انعقاد کے موقع پرپاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک روپیہ مالیت کاایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پرقران پاک کی مشہور آیت ’’واعتصمو ا بحبل اللہ جمیعا ولا تفرقوا‘‘ شائع کی گئی تھی اور اس آیت کے گرد ایک دائرے میں 11th Islamic Conference of Foreign Ministers Islamabad 1980 کے الفاظ تحریر کیے گئے تھے ۔ یہاں اس بات کا ذکر بے جا نہ ہوگا کہ اس ڈاک ٹکٹ پر خطاطی میں لکھی گئی قران پاک کی اس مشہور آیت کو غلط تحریر کیا گیا تھا اور ’’واعتصموا ‘‘ اور ’’تفرقوا‘‘ دونوں الفاظ کے آخر میں آنے والا الف تحریر نہیں کیا گیا تھا۔ یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنرعادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔