Murder of Sultan Khan
سلطان خان کا قتل

سلطان خان

٭8 دسمبر 1994ء کو پاکستان ٹیلی وژن کے معروف اداکار سلطان خان کو بعض نامعلوم افراد نے گولیوں کا نشانہ بنادیا۔
سلطان خان نے اپنے کیریئر میں بہت سے ڈراموں میں کام کیا جن میں تعبیر، چٹان، انا، برزخ، لاتوں کے بھوت اور روزی کے علاوہ بی بی سی کا ڈرامہ Ammuculated Conception شامل ہیں۔ انہوں نے فنکار گلی کے نام سے ایک ڈرامہ پروڈیوس بھی کیا تھا جو ٹیلی وژن ناظرین میں بے حد مقبول ہوا تھا۔ انتقال سے قبل ان کا ایک اور ڈرامہ کھلی کھڑکیاں بھی مکمل ہوچکا تھا جو ان کے قتل کے بعد ٹیلی کاسٹ ہوا۔
سلطان خان کراچی میں ڈیفنس سوسائٹی کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔
 

UP