1992-03-20


عشرت رحمانی کی وفات
عشرت رحمانی
٭ اردو کے ممتاز ادیب، مؤرخ، نقاد اور براڈ کاسٹر عشرت رحمانی کا اصل نام امتیاز علی خان تھا اور وہ 16 اپریل 1910ء کو رام پور (یوپی) میں پیدا ہوئے تھے۔
انہوں نے 100 سے زیادہ کتابیں یادگار چھوڑیں جن میں بیشتر تاریخی اور سوانحی موضوعات پر ہیں۔ انہوں نے اردو ڈرامے کی تاریخ اور تنقید پر بھی بڑا وقیع کام کیا اور اردو ڈرامہ کا ارتقا اور اردو ڈرامہ: تاریخ و تنقید تحریر کیں۔ ان کی خودنوشت سوانح عمری عشرت فانی کے نام سے اشاعت پذیر ہوچکی ہے۔
٭20 مارچ 1992ء کو عشرت رحمانی کراچی میں وفات پاگئے۔ کراچی میں پی ای سی ایچ سوسائٹی کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔