1955-03-14
2947 Views
ایف ڈی شرف کی وفات
ایف ڈی شرف
٭14 مارچ 1955ء کو پنجابی زبان کے معروف شاعر اور فلمی نغمہ نگار ایف ڈی شرف لاہور میں وفات پاگئے۔
ایف ڈی شرف کا پورا نام فیروز الدین شرف تھا اور وہ 1898ء میں تولا ننگل ضلع امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے تحریک خلافت اور تحریک پاکستان میں بھی فعال حصہ لیا۔ وہ پنجابی زبان کے مشہور شاعر استاد محمد رمضان ہمدم کے شاگرد تھے۔ انہوں نے جن فلموں کے لئے نغمات تحریر کئے ان میں ہیر سیال، سسی پنوں، چوہدری، مندری، چن وے، پتن، دُلا بھٹی، بلواور بلبل کے نام سرفہرست ہیں۔ وہ لاہور میں آوہ بدھو میں وحید حسین قادری کے مزار کے احاطے میں آسودۂ خاک ہیں۔