Admiral Shahid Karim Ullah
پاک بحریہ کے سربراہ۔ ایڈمرل شاہد کریم اللہ

 ایڈمرل شاہد کریم اللہ

(تین اکتوبر ۲۰۰۲ء تا ۶۔اکتوبر ۲۰۰۵ء)

پاک بحریہ کے سولہویں سربراہ ایڈمرل شاہد کریم اللہ4 فروری 1948ء کو پیدا ہوئے اورانھوں نے  1969ء میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ 1971ء اور کارگل کی جنگوں میں حصہ لیا۔ 3 اکتوبر 2002ء کو پاکستان بحریہ کے چیف آف اسٹاف بنے اور 6 اکتوبر 2005ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔ انہیں ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر حکومت پاکستان کی جانب سے نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال امتیاز( ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری)، ستارہ جرأت اور تمغہ امتیاز (ملٹری) اور حکومت فرانس کی جانب سے لیجن آف آنرکے ا عزازت عطا ہوئے ہیں۔
 

UP